بگ بیش کاتجربہ ورلڈ کپ میں کام آئیگا، ندا ڈار

میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنا ہدف ہے

لیڈی بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستانی آل راونڈر ندا ڈار نے کہا بگ بیش لیگ کا تجربہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا، میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنا ہدف ہے۔

آسٹریلیا کی ویمنز بگ بيش لیگ کھيلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ندا ڈار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 ٹيم آف دی ايئر ميں بھی شامل کیا گیا۔

بين الاقوامی کرکٹ ميں کاميابياں سميٹتی ندا ڈار کا کہنا ہے آسٹريليا ميں ہونے والے کرکٹ کے عالمی ميلے ميں بگ بيش کا تجربہ ٹيم کے کام آئے گا۔

سماء کے پروگرام نيا دن میں گفتگو ميں انہوں نے شاہد آفريدی کو اپنا آئيڈيل قرار دينے کی وجہ بھی بتائی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ ہدف رہا ہے، عالمی سطح پر خود کو منوانے کے بعد ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

NIDA DAR

Tabool ads will show in this div