پنجاب: کینسر کے مریضوں کو مفت دوائیں نہیں ملیں گی
نجی کمپنی نے عدم ادائیگی پر معاہدہ ختم کردیا
پنجاب کے 5 ٹيچنگ اسپتالوں میں مریضوں کو کینسر کی مفت دوائيں نہيں مليں گی، نجی کمپینی نے حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم کرديا۔
محکمہ صحت پنجاب نے دوا ساز کمپنی کو 2 ارب 16 کروڑ روپے ادا کرنے تھے، عدم ادائیگی پر نجی کمپنی نے پنجاب کے 5 بڑے ٹیچنگ اسپتالوں کو کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بند کردی۔
رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی کے حکام کی بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیر صحت اور متعلقہ افسران سے ڈيڑھ سال ميں کئی ملاقاتیں ہوئيں ليکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔
نجی کمپنی نے کینسر کی ادویات کی سپلائی بند کرنے کا تحريری مراسلہ حکومت اور اسپتالوں کو بھيج ديا اور دواؤں کی فراہمی روک دی، واجبات کی ادائیگی تک ادویات کی فراہمی بند رہے گی۔