نئے سال کے پہلے مہینے موسم کیسا ہوگا ؟
گزرے سال کے آخری ہفتے میں ٹھنڈ سے پورا ملک کا ٹھٹھر کر رہ گیا، تو نئے سال کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے ہر صوبے ہر ضلع میں جلد تھل ایک ہونے کی پیشگوئی سامنے آگئی، کراچی میں بادل رنگ جمائیں گے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں شمالی علاقہ جات میں غیر معمولی برفباری بھی متوقع ہے۔
دسمبر کے آخری ہفتے میں تو جاڑے نے نکال کڑاکے دیئے پورا کم و بیش پورا ملک ہی شدید ٹھنڈ اور دھند کی لپیٹ میں رہا، اب جنوری سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتا دیا کہ بھیگی بھیگی ٹھنڈ کے دن آگئے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں تو بارشیں تو خوب ہونگی لیکن جنوبی اور وسطی علاقوں میں معمول سے کچھ کم اور دو روز تو گھٹائیں پورے ملک میں برسیں گی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ سوموار منگل کو پورے پاکستان میں ہر صوبے میں تقریباً ہر ڈسٹرکٹ میں بارش ہوگی،کراچی میں بھی منگل کی رات اور بدھ کی صبح کو بارش متوقع ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتا دیا گیا کہ شمالی علاقے اسی مہینے میں برف سے لد جائیں گے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے جنوری میں ان علاقوں میں برفباری ہوتی ہے اس مرتبہ بھی اچھی برفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتے تک تو نہیں لیکن اس کے بعد کولڈ ویو دوبارہ آ بھی سکتی ہے ۔