سکھر: تين منزلہ عمارت گرنےسے3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اندھیرے کے باعث ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا
Jan 02, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/SKR-Building-Collpase-1900-02-01.mp4"][/video]

سکھر کے اسٹیشن روڈ پر تين منزلہ عمارت گر گئی ۔ خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کرديا گیا،ملبے سے نکالی گئی تین سالہ بچی سول اسپتال میں دم توڑ گئی، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ملبے تلے 10 افراد ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

لوگ اپنی مدد آپ تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ تین منزلہ عمارت گرنے سے پورے علاقے کی بجلی بند ہوگئی جس کے بعد اندھیرے میں ملبہ ہٹانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

علاقہ مکین کے مطابق تین منزلہ عمارت تھی اور تین فیملیز رہائش پذیر تھیں، عمارت مغل بلڈرس کے نام پر تھی عمارت زبون تھی، اچانک گر گئی ، حادثے سے چار دکانیں بھی گر کر تباہ ہوگئیں ۔

ہائی کورٹ نے شہر بھر میں 71 زبوں اور غیر قانونی عمارتیں ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمل نہیں کیا۔

SUKKUR

BUILDING COLLAPSE

Tabool ads will show in this div