کراچی:30 گزکےپلاٹ پر8 منزلہ عمارت بنادی گئی

مہنگےداموں فلیٹ فروخت

کراچی کی دہلی کالونی ميں 30 گز کے پلاٹ پر 8 منزلہ عمارت بنادی گئی ہے۔عمارت کی سيڑھياں بھی اتنی تنگ ہیں کہ 2 افراد ساتھ داخل تک نہيں ہوسکتے ليکن اس علاقے ميں بلڈر مافیا کو لگام ڈالنے والا کوئی نہيں۔

کراچی کی دہلی کالونی میں ٹرین کے ڈبے نما فلیٹ، ایک کمرے میں ہی کچن اوراسٹور موجود ہے۔اس عمارت کی سیڑھیاں اتنی تنگ ہیں کہ 2 افراد ساتھ داخل نہيں ہوسکتےہیں۔

عمارت تنگ گلی میں واقع ہے اور ایمولینس، فائربريگيڈ بھی نہیں آسکتی۔بلڈر مافیا نے دہلی کالونی میں قوانین کو دفن کرکے تعمیرات کیں۔

اس علاقےمیں 30 اور 50 گز پر6  سے 12منزلہ عمارتيں موجود ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بلڈرنے فی فلیٹ7سے25لاکھ میں فروخت کیا۔

KBCA

Tabool ads will show in this div