راول ڈیم کی مچھلیوں کی نیلامی کا کیس،عدالت نےاہم نکات اٹھادیئے

سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی
Jan 02, 2020
راول ڈیم کی مچھلی کی نیلامی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے محکمہ فشریز کو نوٹس جاری کردیا۔

جمعرات کو درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار یہ چاہتا ہے کہ نیلامی نہ کی جائے اور مچھلی وہیں مرجائے؟ کیا درخواست گزار مچھلیوں میں ایکسپرٹ ہے یا مچھلی نہیں کھاتا؟ عدالت نے پوچھا کہ راول ڈیم میں مچھلی کی آخری دفعہ کب نیلامی ہوئی؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے بنی گالہ کا گند راول ڈیم میں جارہا ہے، اس کے خلاف درخواست دیں۔ درخواست گزار کے وکیل  کا کہنا تھا کہ راول ڈیم کو لیز آؤٹ کرنا قانون میں موجود نہیں۔

عدالت نے محکمہ فشریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

ISLAMABAD HIGH COURT

Tabool ads will show in this div