نوشہرہ:گیس لیکج کےباعث گھرمیں دھماکا،7زخمی
حالت بہترہے

نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ لیبر کالونی میں گیس لیکج کی وجہ سے گھر میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے جمعرات کو بتایا ہے کہ گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے سےایک ہی خاندان کے7 افراد جھلس گئے۔زخمیوں کو فوری طور پرمیڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا۔
زخمیوں میں 26 سالہ محمد جنید عمر،10 سالہ محمد نعمان سمیت 5 خواتین شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔