ابوظہبی کےولی عہد پاکستان پہنچ گئے

شیخ محمد بن زاید النہیان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی
Jan 02, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Imran-Khan-.mp4"][/video]

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان آج پاکستان کےايک روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد آمد پر نورخان ائیربیس پر وزیراعظم عمران خان نے معززمہمان کا استقبال کیا۔پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے اپنے بيان ميں بتایا تھا کہ کہ ابوظہبی کے ولی عہد آج ايک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

ولی عہد وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حماد عبید الزبی کا کہنا ہے کہ دورے سے ابو ظہبی اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔

Tabool ads will show in this div