دیوار پر نصب ہونےوالےجدید ہیٹرتیار
بجلی کاخرچ کم آتاہے

لاہور کے نوجوان اسامہ نے سردی سے بچاؤ کے لئے جديد ہيٹر بنا ليا ہے جسے ٹی وی اسکرين کی طرح ديوار پر لگايا جاسکتا ہے۔
یہ ہیٹر بظاہر ٹی وی اسکرين جیسا لگتا ہے۔دیوار پر لگانے سے کمرہ خوبصورت بھی لگتا اور تپش بھی ملتی رہتی ہے۔ لاہورسے تعلق رکھنے والے نوجوان نےمنفرد آئيڈيا پر کام کيا اور اس کو کاميابی سے عملی شکل دے دی ہے۔
دیوار پر لگے جدید ای فائر میں آرٹیفیشل لائٹنگ کی گئی ہے جس سے ماحول ميں تپش کا احساس ہوتا ہے۔
ہیٹر بنانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر پاکستان میں بنا ہے۔بجلی سے چلنے والے ای فائر پر ریموٹ کے ذریعے کمرے کا درجہ حرارت کنٹرول ہوسکتا ہے۔ ای فائر کا بجلی کا خرچ بھی تقريباً 15 روپے فی گھنٹہ ہے۔