لاہور:چمڑے کےگودام میں آگ لگنےسے4 افرادجاں بحق

دھویں سے متاثرہ 18 افراد زیرعلاج ہیں
Jan 02, 2020

لاہور ميں موچی گیٹ کے قریب رات گئے چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے دم گھٹنے کے باعث 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

دھوئيں کے باعث گودام میں موجود 22 افراد متاثر ہوئے جنہیں میواسپتال منتقل کیا گیا تاہم 4 افراد دوران علاج چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالمالک ، عبدالودود ، داد خدا اورفيروزخان شامل ہيں ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے چنگاری بھڑکی اور گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربريگيڈ کی 5 گاڑيوں نے2 گھنٹے بعدآگ پر قابو پايا۔

ريسکيوکے مطابق چاروں افراد مزدورہيں جو اسی عمارت کی بالائی منزل پرقيام پذيرتھے۔

آگ سے گودام ميں موجود لاکھوں روپے ماليت کا سامان بھی جل کرخاکستر ہوگيا۔

Tabool ads will show in this div