ویڈیو:نعمان اعجازکی بیٹوں کے ساتھ نیوائرپارٹی

اداکار کا اپنے بیٹوں کے ساتھ خوبصورت ڈانس

نئے سال کے آغاز پرہرکوئی اپنے اپنے انداز میں خوشیاں منا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جہاں شوبزستاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور تصاویر میں خوب دلچسپی لی جا رہی ہے، وہیں اداکار نعمان اعجاز نے بیٹوں کے ساتھ کچھ منفرد کیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے بیٹوں کے ساتھ بھارتی گانے "آنکھ مارے او لڑکی آنکھ مارے " پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹا پراس ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا "بیٹوں کے ساتھ نیو ائرپارٹی"۔

ایک اورویڈیو میں اداکار نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

New year

NAUMAN IJAZ

Tabool ads will show in this div