نئے سال پرشوبزستاروں کی اپنے اندازمیں مبارکباد

نئے سال پر شوبزسیلیبرٹیز کی تصاویراورپیغامات

سال 2019 کا سورج اپنے دامن میں تلخ وشیریں یادیں سموئے غروب ہوگیا۔ نیا سال ہر ایک کیلئے نئی امیدیں اور نئے عزائم کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔

شوبزستاروں نے سال 2020 کے آغاز پر مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مختلف پیغامات دیے اور مداحوں کیلئے اس موقع پر لی جانے والی خوبصورت تصاویربھی شیئرکیں۔

حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز نے انسٹا پوسٹ میں سال 2020 کے دوران اپنے اور دیگر سب کیلئے ان کے تمام منصوبوں کے پورا ہونے کی دعا کی۔ اقراء نے اس تصویر کے تناظرمیں یاسر کیلئے یہ بھی لکھا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا ہماری شادی ہوچکی ہے۔

یاسر حسین نے بھی اقراء کے ہمراہ سمندر کے قریب لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے تمام فالوررز کو نئے سال کی مبارکبادی دی اور کیپشن میں لکھا " میں اپنے ٹیڈی بیئر کے ساتھ "۔

اداکارہ حرا مانی نے انسٹا پر مانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی۔

عائزہ خان نے شوہر دانش تیموراور بچوں کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں مناتے ہوئے لی جانے والی تصویر شیئر کی۔

اداکار فیروز خان نے سال 2019 کو اپنے لیےہرلحاظ سے بہترین قرار دیتے ہوئے سب کیلئے آئندہ آنے والے سال کے بہترین ہونے کی دعا کی۔

فہد مصطفیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سب کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا ""بھولنا نہیں"۔

مہوش حیات نے پراعتماد انداز میں لی گئی اپنی ایک اسٹائلش سی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "نئے سال میں اس طرح قدم رکھ رہی ہوں"۔

اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کیلئے نئے سال کے حوالے سے اپنی کہی گئی ایک نظم خود سنائی۔

فرحان سعید نے بھی ٹوئٹر پر نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پر تصویر ویڈیو کے ساتھ ایک طویل پوسٹ میں نئے سال کی مبارکباد دی۔ مایا نے لکھا کہ گزرا سال ان کیلئے بہت سے حوالوں نے بہترین رہا جس میں کئی نئے رشتے بنے اور کچھ کھو گئے۔ مایا نے مداحوں کو پیغام دیا کہ 2020 کا استقبال کھلے دل کے ساتھ کریں۔ نفرت کا پیغام پھیلائیں نہ کسی کا دل توڑیں۔

اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے موٹروے پر 16 گھنٹے ڈرائیونگ کی اور اسلام آباد سے کراچی اپنے گھر پہنچے۔

ہمایوں سعید نے خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی وہ اپنے نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں اور ان کی یہ خواہش اس سال پوری ہوئی۔

اداکارنے اپنی پوسٹ میں سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

انٹرٹینمنٹ

2020

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div