
لاہور : پاکستان تحريک انصاف نے ضمنی انتخابات کی مہم کیلئے اليکشن کميشن کا ضابطہ اخلاق لاہور ہائی کورٹ ميں چيلنج کرديا۔
لاہور کی عدالت عالیہ ميں درخواست تحريک انصاف کے وکيل احمد اويس نے دائر کی، جس ميں مؤقف اختيار کيا گيا کہ ضابطہ اخلاق کا کيس سپريم کورٹ ميں زير سماعت ہے لہٰذا اليکشن کميشن نيا نوٹی فکيشن جاری کرنے کا اختيار نہيں رکھتا۔
درخواست ميں عدالت سے اليکشن کميشن کے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کا نوٹیفکيشن منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ ملنے پر گزشتہ روز عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کيا تھا۔ سماء