جھنگ میں 5 سالہ بچے سے زیادتی، معلم گرفتار

میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوگئی

جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مدرسے کے معلم نے مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے واصو آستانہ کے ایک مدرسے کے معلم نے پڑھنے آنیوالے ایک بچے کو اپنی رہائش گاہ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہونے کے بعد بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے زیادتی میں ملوث معلم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

JHANG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div