پی ایس ایل 6 تک تمام ٹیموں کےپاس اپنے گراؤنڈزہونگے،احسان مانی

اگلا پی ایس ایل 6 وینیوزپرہوگا
Dec 31, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/MANI-MISBAH-PKG-31-12.mp4"][/video]

چيئرمين پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کارکردگی ميں تسلسل لانا ٹيم مينجمنٹ اور کھلاڑيوں کے ليے اصل چيلنج ہے،ٹيم کو اسپنر اور آل راؤنڈر کی کمی کا سامنا ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ 2021 ميں پی سی ايل ميچز پاکستان کے 6 وينيوز پر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے 2019 میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے سری لنکن ٹيم کی ٹيسٹ سيريز کے ليے آمد سال کی سب سے بڑی کاميابی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ مختصر وقت ميں نئے ڈوميسٹک اسٹرکچر کے تحت کامياب قائد اعظم ٹرافی ہوئی۔ چيئرمين پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کو درپيش چيلنجز کا ذکر بھی کيا۔

انہوں نے اميد ظاہر کی کہ پی ایس ايل سکس تک ہر فرنچائز کے پاس ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کی سپورٹ ہوگی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ آج دنيائے کرکٹ ميں ہماری آواز سنی جارہی ہے،پاکستان آئی سی سی کی 5 اہم ترين کميٹيوں کا رکن ہے۔

Ehsan Mani

Tabool ads will show in this div