کرتارپورراہداری مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے، پاکستان علماء کونسل

علامہ طاہر اشرفی کی قیادت میں وفدکا کرتارپور کا دورہ
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/WhatsApp-Video-2019-12-30-at-7.04.06-PM.mp4"][/video]

علامہ طاہر اشرفی کی سربراہی میں پاکستان علماء کونسل کے وفد نے سکھوں کے اہم مذہبی مقام کرتار پور اور پاک بھارت راہداری کا دورہ کیا۔ علماء نے راہداری کو دنیا کیلئے مذہبی رواداری کی زندہ مثال قرار دیا۔

علامہ طاہر اشرفی کی سربراہی میں علامہ راغب نعیمی، علامہ مظاہر نقوی سمیت پاکستان علماء کونسل میں شامل تقریباً تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 40 مذہبی رہنماؤں نے کرتار پور راہداری کا دورہ کیا اور سکھ برادری کے نمائندوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

علامہ طاہر اشرفی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری مذہبی رواداری کی علامت ہے، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے وعدے کے مطابق منصوبے کی تکمیل کردی، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں ایسی مذہبی روادری کی مثال ملتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور راہدری منصوبے کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، راہداری کھولنے پر 12 کروڑ سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

علماء کرام کو اس موقع پر کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

KARTARPUR CORRIDOR

Tabool ads will show in this div