پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اوگرا نے 3.10 پیسے تک اضافے کی سمری بھجوادی
Dec 30, 2019

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت 2 روپے 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے ہوگا۔

مزید جانیے : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 0.45 فیصد (تقریباً 7 ڈالر) اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشہ ماہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 90 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 83 پیسے اور پیٹرول 25 پیسے فی لیٹر سستا کیا تھا۔

Petroleum Price

Tabool ads will show in this div