کوئٹہ میں سبز چائےکی مقبولیت

سردی میں بہت فوائد
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Cold-Weather-Green-Tea-Qta-Pkg-30-12.mp4"][/video]

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سبز چائے کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، سبز چائے کے سردی میں بہت فوائد ہیں۔

کوئٹہ میں سردی ان دنوں اپنے جوبن پر ہے، سردی کی شدت سے بچاؤ کے لئے شہری جہاں دیگر جتن کررہے ہیں وہیں سبز چائے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئلے پر پکی روایتی سبز چائے جسم کو توانائی بخشنے سمیت بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

 چائے فروشوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں ان کے کام میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

چائے فروش کہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہوجائے تو ان کے کام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

green tea

Tabool ads will show in this div