حکومت سياست ميں ہمارا مقابلہ نہيں کرسکتی،پرویزرشیدکادعویٰ

عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہوگيا
Dec 30, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Pervaiz-Rasheed-Lhr-Montage-30-12.mp4"][/video]

پاکستان مسلم ليگ ن کے سينئر رہنماء پرويز رشيد کا کہنا ہے کہ حکومت سياست ميں ہمارا مقابلہ نہيں کرسکتی، نيب ، اے اين ايف اور ايف آئی اے جيسے اداروں  کو سياسی مخالفت کے ليئے استعمال کيا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نا انصافي کے خلاف عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہوگيا ہے، نيب ترميمی آرڈيننس کے ذريعے وزيراعظم اپنے دوستوں کو اين آر او دے رہے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ  نيب اور اے اين ايف کی طرح ایف آئی اے کا جو کام تھا اس سے نہیں لیا جا رہا ہے،سیاسی مخالفت ميں جیل میں رکھنے کے خلاف عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہوگيا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکمران سياست ميں ہمارا مقابلہ  نہیں کرسکتے،ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو کچھ حکومت کر رہی ہے یہ اس کے قابل نہیں تھا، سپریم کورٹ نے جس کے بارے میں کہا  اس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ رہا۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف صحت مند ہونے کے بعد ملک واپسی میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرینگے۔مسلم لیگ کسی کو بھی سزا پر مٹھائیاں نہیں بانٹتی،پرویز مشرف کیس میں جس اصول کو تسلیم کيا گيا اس پر ہمیں اطمینان ہے۔

PERVEZ RASHEED

Tabool ads will show in this div