شکرگڑھ میں دھند کےباعث مسافر بس کا حادثہ

مسافربس لاہور جارہی تھی
Dec 30, 2019

نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹا بس دھند کے باعث درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کی صبح ہونے والے اس حادثے میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حادثہ کے زخمیوں کو ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

کرتارپور کے قریب ہونے والے اس حادثے کی وجہ دھند قرار دی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس شکرگڑھ سے لاہور جارہی تھی۔ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر

زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div