ملک بھرمیں شدید سردی،اسلام آبادکادرجہ حرارت نقطہ انجمادسےگرگیا

مزیدسردی کی توقع

ملک میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔اسکردو میں ریکارڈ سردی پڑرہی ہے اور درجہ حرارت منفی 21 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  میں منفی 11، استور اور بگروٹ میں منفی دس، قلات میں منفی 6، پارا چنار، کالام اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دیر،چلاس، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت میں ماہ دسمبر کا کم از کم درجہ حرارت 1984 میں منفی تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6،زیارت منفی 5 تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق قلات اور زیارت میں مزید سردی پڑنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div