لاہور:رنگ روڈ پرسفرکرنےکےزیادہ پیسے دیناہونگے

لاہور کی رنگ روڈ پر سفر کےليے چارجز ميں اضافہ ہوگیا ہے۔شہريوں نے اس اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔گاڑی والوں کو 45 روپے اور بس والوں کو 230 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ڈرائيورز کا کہنا ہے کہ فيس بڑھانے سے رنگ روڈ کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی اور شہر ميں رش بڑھے گا۔
لاہور کے ایک علاقےسے دوسرے علاقے کو جوڑنے کے لیے بنائی رنگ روڈ85 کلوميٹر طویل اور خاصی کشادہ ہے۔
رنگ روڈ پر آنے والی گاڑی کےليے 35 روپے سے بڑھا کر 45 روپے مقررکردئیے گئے ہیں۔ وین کےليے 70 سے بڑھا کر 90 روپے جبکہ بس کو 180 کی بجائے اب 230 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
صرف يہی نہیں بلکہ لوڈر پک اب کا ٹول 210 روپے سے بڑھا کر 270 روپے کيا گيا ہے۔ٹرک کےليے 350 روپے سے بڑھا کر 450 کردئيے گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ چارجز میں اضافہ فاصلے کے مطابق ہونا چاہیے۔ رنگ روڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو سال بعد چارجز میں اضافہ کیا ہے۔
دوسری جانب ٹول کی رقم بڑھنے سے شہر کے اندر رش بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ رنگ روڈ استمعال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لے کہ تاکہ یہ سہولت انکی جیب پر بھاری نہ پڑے۔