باصلاحیت فنکاروں کےمنفردفن پارے

ہونہارطالبعلم

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے ٹیکسٹائیل میلہ سجا لیا۔ نوجوان ہنرمندوں کابنایا ہوا ہر فن پارہ ہی بے مثال تھا۔

اسلام آباد کی نجی یونی ورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ ٹیکسٹائل کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت فن پارے تیار کرکے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنادی۔ چار سال تک محنت سے ہنر سیکھنے والے نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے بے تاب نظر آئے۔

ٹرک آرٹ سے سجے خواتین کے بیگز بھی ٹیکسٹائل میلے میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

روایتی اور جدید ڈیزائنز کے امتزاج سے بنی دستکاری مصنوعات اس بات کی غماز تھیں کہ پاکستانی نوجوان قدیم ثقافت کے امین ہونے کیساتھ نئی منزلوں کے متلاشی بھی ہیں۔

LIFE STYLE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div