سندھ میں گیس بحران کی وجہ صوبائی حکومت ہے،عمر ایوب

دوبارہ کھلنےکی کوئی امید نہیں

سندھ میں سی این جی بحران پر وفاق نے سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال ديا۔

جمعہ کو وزیر توانائی عمرایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن کی اجازت نہ دے کرعوام سے زیادتی کی ۔ وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں گیس بحران پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت  کا پیدا کردہ ہے،حکومت سندھ نےایل این جی درآمد سے بھی انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز146 گھنٹوں بعد گزشتہ رات صرف 8 گھنٹوں کیلئے کھولے گئے تھے لیکن صبح 6 بجے دوبارہ بند کردیے گئے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے جانے کا اعلان گیس کا پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

سوئی سدرن کا موقف ہے کہ گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی کھپت کو پورا کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں۔

gas crisis

Tabool ads will show in this div