اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے،اسحاق داڑ کا دعویٰ

IshaqDar اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سات ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے اسحاق داڑ کا کہنا تھا کہ حکومت صنعت و زراعت سمیت تمام شعبوں کو یکساں اہمیت دے رہی ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث مڈل طبقہ فروغ پا رہا ہے، چھوٹے قرضوں کی تعداد پچیس لاکھ سے بڑھا کر کئی لاکھ تک لائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری تسلیم کی ہے، دنیا جان چکی ہے کہ پاکستان نے دو سال میں بے پناہ معاشی ترقی کی ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عالمی منڈٰی میں یورو بانڈز کو پذیرائی ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات سے محصولات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ سماء

Loadshedding

finance minister

RATING

INDUSTRIES

Tabool ads will show in this div