موجودہ حکمران ملک چلانے ميں ناکام ہوچکے، آصف زرداری

سابق وزیراعظم بینظیر کی برسی پر ویڈیو پیغام
Dec 27, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/MI-ZARDARI-AND-GKB-PKG-2-12-RAHEEL.mp4"][/video]

آصف زرداری کہتے ہيں موجودہ حکمران ملک چلانے ميں ناکام ہوچکے، پيپلزپارٹی پھر عوام کی حکومت بنائے گی، موجودہ حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے۔

سابق صدر کا بے نظير بھٹو کی برسی پر خصوصی ويڈيو پيغام راولپنڈی اور گڑھی خدا بخش ميں ہونے والی تقاريب ميں دکھايا گيا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سليکٹڈ لوگ ملک نہيں چلا سکتے، عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، پیپلزپارٹی ایک دن عوامی حکومت قائم کرے گی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا معلوم کہ مہنگائی اور بیروزگاری کیا ہوتی ہے، کسی کے پاس عقل ہو تو وہ ملک کو آگے لے جاسکتا ہے، ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے، ہم بلاول کا ساتھ دیں گے، عوام بھی ساتھ دیں، وہ رکاوٹیں عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا۔

بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب راولپنڈی میں ہوئی جبکہ گڑھی خدابخش ميں بھی سابق وزیراعظم کی برسی پر تقريب کا انعقاد کیا گیا جس ميں آصفہ بھٹو زرداری اور پيپلزپارٹی کے ديگر رہنماؤں نے شرکت کی، شرکاء نے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب بھی بڑی اسکرين پر ديکھا۔

Tabool ads will show in this div