حکومت نے 10 سالہ سیاحتی پالیسی کا اعلان کردیا

پاکستان میں موجود سیروسیاحت کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت نے 10 سال کیلئے نیشنل ٹورازم پالیسی کا اعلان کردیا۔ پالیسی کے تحت انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ٹوررازم سیکٹرکی جانب متوجہ کیا جائے گا۔
ٹوررازم پالیسی کے اعلان کے موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سیروسیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان سے اس حوالے سے روزانہ پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔
زُلفی بخاری نے کہا کہ سیاحتی پالیسی میں نوجوانوں کو ترجیح دی ہے۔
نیشنل ٹورازم اسٹریٹجی بنانے کے لئے اس بار اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے سیر و سیاحت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ٹیکنیکل مدد اقوام متحدہ کی جانب سے فراہم کی جائیگی۔
اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام برائے سیروسیاحت کے ترجمان نے کہا کہ جوہماری ترجیحات ہیں ان میں سے ایک یوتھ ایمپلائمنٹ ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع خاص طور پر ان کے لیے جو ٹوررازم سے متعلق ہیں۔
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر زُلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سیروسیاحت کے شعبے سے بہت کم لاگت میں پاکستان کی معشیت کو مظبوط بنایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت اس شعبے پر بہت زور دے رہی ہے۔