پاکستان کی 1 ہزار افغان طلباء کو اسکالرشپ کی پیشکش

پروگرام کا مقصد افغانستان میں تعلیم کو فروغ دینا ہے

پاکستان نے علامہ اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تحت ایک ہزار افغان طلباء کو اسکالرشپ پروگرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اسکالرشپ پروگرام کے لئے منعقد کی گئی قریب میں کابل میں پاکستانی مندوب زاہد نصراللہ خان نے شرکت بھی کی۔

پروگرام کے تحت یہ گرانٹ پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دی جارہی ہے جس کا مقصد افغانستان میں تعلیم کو فروغ دینا اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنےوالے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

منتخب طلباء پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں میڈیکل ، انجینئرنگ ، زراعت ، مینجمنٹ اور کمپیوٹر سائنس جیسے مختلف شعبوں میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

Afghan students

Tabool ads will show in this div