بنوں میں شدید سردی،شہریوں کے معمولات متاثر

گیس اور بجلی بھی غائب

بنوں شہر اوراس کے دیہی علاقے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

جمعہ کو بھی بنوں کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 5 میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔ کڑاکے کی سردی کی وجہ سے شہر اور دیگرعلاقے ویران اورسنسان ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

شہر میں چلنے والی سائبیرین ہواؤں نے سب کچھ منجمد کردیا ہے۔یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہریوں کے معمولات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

شدید سردی کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div