مریم نواز کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی
جج چھٹی پر تھے

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت نہ ہو سکی۔
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور باہر جانے کی اجازت دینے کی درخواستیں آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی لیکن ججوں کی چھٹیوں کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔
مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ وہ اپنے والد میاں نواز شریف کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں جبکہ وفاقی کابینہ نے ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔