سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

فی تولہ ایک ہزار جبکہ فی اونس 15 ڈالر مہنگا

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، 3 روز کے دوران نرخ فی تولہ 1900 روپے جبکہ فی اونس 27 ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید ایک ہزار روپے اضافے سے فی تولہ 87 ہزار  900 روپے اور 10 گرام 857 روپے بڑھ کر 75 ہزار 360 روپے ہوگئی۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 15 ڈالر اضافے سے 1505 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی بھی 100 روپے بڑھ کر 1070 روپے جبکہ 10 گرام 85 روپے اضافے سے 917 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ 0.35 ڈالر بڑھ کر 17.95 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔

Gold Rate

Tabool ads will show in this div