میرا جی اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں

فلم "باجی"کے بعد میرا کچھ نیا کرنے کوتیار

ایسا لگ رہا ہے کہ فلم "باجی" کے بعد اداکارہ میرا کا نیا کردار بھی کچھ منفرد ہوگا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نئے کردار کیلئے گلوکاری سیکھ رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میرا جی عام گائیکی کے بجائے کلاسیکی موسیقی کے پیچ و خم میں الجھی ہوئی ہیں۔

میرا نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ "گلوکاری بہت مشکل کام ہے لیکن میں نئے کردار میں ڈھلنے کیلئے کچھ نیا اور دلچسپ سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں"۔

اس کام کیلئے میرا جی نے استاد جی کی خدمات حاصل کی ہیں جو تن دہی سے انہیں سر تال سکھا رہے ہیں۔

singing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div