کندھکوٹ:ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ،ہزاروں صارفین بجلی سےمحروم

دھندکےباعث بجلی بند ہوئی

کندھ کوٹ  میں دھند کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن 132کے وی ٹرپ کر گئی جس سے ہزاروں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم رہ گئے۔

کندھ کوٹ ضلع شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کشمور کندھ کوٹ ٹھل سمیت بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی، سوئی، صحبت پور، چھتر میں بجلی غائب ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت پنجاب کے راجن پور میں بجلی کی سپلائی گذشتہ کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔

تھرمل بجلی گھر حکام کے مطابق  دھند کےباعث بجلی ٹرپ کر گئی ہے،دھند ختم ہوتے بجلی بحال کردی جائے گی۔دھند کے باعث حدِنگاہ صفر رہ گئی ہے اور سڑکوں سے مسافر گاڑیاں غائب ہیں۔

Tabool ads will show in this div