کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثہ،10مسافرزخمی

دھندکےباعث پیش آیا

کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیفے ہوٹل کے مقام پر مسافر کوچ کے  حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

جمعرات کو انڈس ہائی وے پر ہونے والا حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ الٹنے سے 10 مسافر  زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مسافر کوچ بی ایس ایم 786 کراچی سے کشمور جارہی تھی۔

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div