سعودی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے

شہزادہ فیصل کا پاکستان کا پہلادورہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اسلام آباد آمد کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سےملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کےمعاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کيلیے پُرعزم ہیں۔

وزيرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ۔ اس موقع پر پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔