فیصل آباد:رواں برس13ہزار500افراد کتوں کےکاٹنےسےزخمی ہوئے

ویکسین کی قلت کا بھی سامنا

فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ رواں سال 13500 افراد کو کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوکر اسپتال پہنچے۔

ملک کے کئی شہروں کی طرح آوارہ کتوں نے فیصل آباد میں بھی دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ رواں سال  ساڑھے 13 ہزار شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوئے۔

فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں کتوں کے کاٹنے سے 8 ہزار مریض پہنچے۔سول اور جنرل اسپتال میں ساڑھے 5 ہزار مریض لائے گئے۔

اہم بات ہی ہے کہ ان اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن بھی موجود نہیں ہے۔ ایم ایس الائیڈ اسپتال ڈاکٹر خرم الطاف نے بتایا کہ یہ ویکسین غیرضروری استعمال کی وجہ سے کم پڑ گئی ۔ انھوں نے بتایا کہ صرف ریبیز سے متاثرہ شخص کو انجکشن لگنے چاہئيں۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div