پاکستان آنےوالے سیاحوں کے لیے خوشخبری

مزیدسیاح پاکستان کا رخ کریں گے

پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بن چکا ہے۔ حکومت نے سیاحوں کو بھرپورسہولیات فراہم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

پاکستان میں ہڑپہ اور موہنجو داڑو کے آثار میں چھپی ہزاروں سال پُرانی کہانیاں موجود ہیں۔ ٹیکسلا اور دیگر مقامات پر گندھارا تہذیب کی نشانیاں اور

مسلمان بادشاہوں کے دور میں تعمیر ہونے والے تاریخی قلعے ملک کی شان بڑھاتے ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں شفاف پانی کی جھیلیں،چشمے اور سرسبز پہاڑ ملک کی رونق کا سبب ہیں۔

پاکستان دنیا بھر میں سیاحوں کی پہلی ترجیح بن گیا ہے۔ پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کی حالت زار اور مذہبی مقامات تک سیاحوں کی رسائی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملکی ثقافت کو محفوظ بنانے اور دنیا تک پہنچانے کا بھی خاص اہتمام ہوگا۔

Tabool ads will show in this div