کوئٹہ:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
بلوچستان پولیس کو بھی ہدایات جاری

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کرسمس کے موقع پر کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی جو آج 25 دسمبر سے یکم جنوری 2020 تک جاری رہے گی ، اس ضمن میں بلوچستان پولیس کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ وہ کرسمس تقریبات اور یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
حکام کے مطابق پابندی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔