سندھ میں رواں سال بسنت منائی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں سندھ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا، افتتاح کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ دھرتی کا بیٹا ہونے پر فخر کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں اس سال بسنت منائی جائے گی۔


بلاول بھٹو نے جس انداز میں سندھ ثقافتی میلے کا افتتاح کیا، اُسی انداز سے خود کو سندھ دھرتی کا بیٹا ہونے پر فخر کا اظہار بھی کیا، بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی خطے میں اسلام کا دروازہ بھی ہے، یہاں کی ثقافت کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔


سندھ ثقافتی میلے میں کمپیئرنگ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے بگاڑ پیدا ہوا اور آج بھی بندوق کی نوک پر من پسند اسلام پهیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ موئن جو دڑو کی تاریخ ایک بار پھر زندہ ہورہی ہے، سندھ میں اس سال بسنت منائی جائے گی، تقریب کا اہتمام ساحل سمندر پر کیا جائے گا۔


بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں آمروں نے حکمرانی کی، ملکی تاریخ دہشت گردی کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی۔


سندھ ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب میں بلاول کیساتھ ساتھ اُن کی بہن بختاور نے بھی کمپیئرنگ میں ساتھ دیا جہاں اسٹار کرکٹر وسیم اکرم سمیت کئی بڑے ناموں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔ سماء

میں

کا

سندھ

gilgit

tragic

Blast

beats

battle

Tabool ads will show in this div