کابینہ اجلاس:مریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست مسترد
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نام نکالنے کی مخالفت کی

وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کردی۔
وفاقی کبینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنےسے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات سميت 15 نکاتی ايجنڈے پرغورکياگیا۔
کابينہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس ميں ای سی ایل سے متعلق 26 کيسز پرغور کيا گيا جن میں 4 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور 8 نام نکالنے کی منظوری دی گئی۔
فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ کی ذيلی کميٹی نے مريم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
انہوں نے بتایا کہ کابينہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے مریم نواز کا نام نہ نکالنے کي متفقہ طور پر توثيق کی ہے۔
ECL
تبولا
Tabool ads will show in this div