اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 126 ارب ڈوب گئے
پرافٹ ٹیکننگ پر انڈیکس 824 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ پر 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار کی سطح پر آگيا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپے ڈوب گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا راج رہا، شئیرز کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپے ڈوب گئے۔
پیر کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 824 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکننگ بنا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7845 ارب سے گھٹ کر 7719 ارب روپے رہ گئی۔
ماہرین نے اسٹاک مارکيٹ گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سال کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں سالانہ تعطیلات شروع ہونے سے بھی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔