پاکستان میں 20 سال بعدسورج گرہن جمعرات کونظرآئےگا

اس سے قبل 1999 میں سورج گرہن دیکھاگیاتھا
Dec 23, 2019
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکےگا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان میں یہ تاریخی موقع 20 سال بعد آرہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں سوج گرین 1999 میں دیکھا گیا تھا۔

پاکستان میں اس کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے سے ہوگا اور 8 بج کر 37 منٹ پریہ اپنے عروج پرہوگا، اس دوران ہرسمت تاریکی چھا جائے گی جبکہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر یہ مکمل طور پر یہ اختتام پزیر ہوجائے گا۔

میٹروکوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سورج گرہن کی جانب براہ راست نہ دیکھیں، اس سے اندھے پن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا بینائی کو شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

سورج گرہن کو کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، لاہور، گلگت اور مظفرآباد میں دیکھا جاسکے گا۔

SOLAR ECLIPSE

Tabool ads will show in this div