کراچی ٹیسٹ:نسیم شاہ 4 دن کےفرق سے ریکارڈ نہ توڑسکے

فاسٹ بالرکانام نیشنل اسٹیڈیم کے اعزازی بورڈ پر بھی درج
Dec 23, 2019
[caption id="attachment_1793357" align="alignnone" width="764"] تصویر: اے ایف پی[/caption]

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹيسٹ ميں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولرنسيم شاہ یہ کارنامہ سرانجام دينے والے دنيا کے دوسرے کم عمرترين فاسٹ بولر بن گئے۔

کِرک انفو پر دی گئی معلومات کے مطابق نسیم شاہ سے قبل سال 1958 میں سابق پاکستانی میڈیم بالر نسیم الغنی نے ویسٹ انڈیز کیخاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نسیم غنی کی عمر اس وقت 16 سال 303 دن تھی ۔

نسیم شاہ نے یہ کارنامہ 16 سال 307 دن کی عمر میں سرانجام دیا ، اس طرح صرف 4 دن کے فرق سے وہ یہ ریکارڈ توڑنے یا برابر کرنے میں ناکام رہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ نوجوان فاسٹ بولرز کے سامنے کوئی لنکن بلے باز ٹک نہ سکا۔ نسيم شاہ کيرئير کے تيسرے ہی ٹيسٹ ميچ ميں 5 وکٹيں لے اڑے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ نے 13 اوورز میں صرف 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار کارکردگی پر نسیم شاہ کا نام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بھی نسیم شاہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور کرکٹ پرستار فاسٹ بالر کے لیے خوب داد وتحسین کے ڈونگرے برسا رہے ہیں۔

NASEEM SHAH

Tabool ads will show in this div