بڈھ بیر حملے کے شواہد افغانستان کو دیں گے،سرتاج عزیز

Sartaj_Aziz_AFP_650 اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر حملے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے شواہد افغان حکومت کے سامنے رکھے جائیں گئیں، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک اپنے علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے پابند ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفت گو میں سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بڈھ بیر حملے سے متعلق بتایا کہ پاکستان حملے میں ملوث ہونے کے شواہد افغان حکومت کو فراہم کرے گا، مشیر خارجہ نے کہا کہ حملے سے متعلق مزید شواہد اور ثبوت اکھٹا کرنے پر کام کیا جا رہا ہے، افغانستان کو وزیراعظم نواز شریف کے دورے میں طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے پابند ہیں جس کے لیے مشترکا کوششوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت ہے، باہمی تعاون سے ہی خطے میں دیرپا اور مضبوط امن قائم ہو سکے گا۔ سماء

TALIBAN

sartaj aziz

NDS

#IamAsfandYar #NationSalutesItsHeroes

BADABERATTACK

Tabool ads will show in this div