بڈھ بیرحملے میں افغان حکومت ملوث نہیں،افغان صدارتی ترجمان کادعویٰ

کابل :  افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس پر ہونے والے حملے میں افغانستان ملوث نہیں ہے۔ کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے پناہ گاہوں کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کرتا ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں دیانتداری کے لیے مشترکا لائحہ عمل اپنائیں۔ CPSHFaNWoAApOUz صدارتی ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی سب انسانوں کی دشمن ہے ،افغانستان دہشت گردوں کے حملوں کا دکھ سمجھتا ہے اور بڈھ بیر حملے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ بیان میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان عاصم بجوہ کا کہنا تھا کہ ایئر فورس کیمپ پر ہونے والے حملے کو افغانستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ سماء

TALIBAN

ASHRAF GHANI

NDS

iamasfandyar

asfandyar

#nationsalutesitsheroes

ISFAND YAR

BADABERATTACK

presidential palace

Tabool ads will show in this div