احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج، 8 گرفتار

ریڈ زون میں داخل ہونے والوں پر واٹر کینن کااستعمال

سندھ اسمبلی کے اطراف کا علاقہ ميدان جنگ بن گيا، پوليس نے اساتذہ پر پانی کی توپ چلادی، ڈنڈے بھی برسائے، 8 مظاہرين کو حراست ميں لے ليا گيا۔

نو گو ايريا ميں داخل ہونے پر پولیس نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر ڈنڈے برسادیئے، اساتذہ ملازمت مستقل کرنے کا مطالبہ لئے 10 روز سے پریس کلب پر احتجاج کررہے ہیں۔

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے شنوائی نہ ہونے پر سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کیا، پولیس نے کنٹينر لگا کر راستے سيل کئے مگر مظاہرين نے کنٹينر کھڑے کرنيوالے کی ہی پٹائی کردی۔

اسمبلی تک پہنچے تو اندر گھسنے کيلئے مرکزی گيٹ پر پتھر برسائے، دروازہ بند ملا تو احتجاجی اساتذہ نے گيٹ پر ہی دھرنا دے ديا۔ اِس دوران پوليس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرين پر لاٹھی چارج کيا، کئی اساتذہ کو حراست ميں بھی لے ليا گيا۔

مظاہرين کے دوسرے گروپ نے سندھ ہائيکورٹ کے راستے اسمبلی پہنچنے کی کوشش کی تو پوليس پھر ديوار بن کر کھڑی ہوگئی، پانی کی توپ چلانے کے ساتھ ڈنڈے بھی برسائے گئے۔

teachers protest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div