قانون کے چوہدری سابق چیف جسٹس پاکستان سیاست میں بھی کود پڑے

شیخوپورہ : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سیاست کے عملی میدان میں کود پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پچیس دسمبر کو پارٹی کا باقاعدہ اعلان کروں گا۔ سابق چیف جسٹس نے سیاست کے میدان میں انٹری مار ہی دی، افتخار محمد چوہدری نے نئی سیاسی جماعت متعارف کرادی۔ پچیس دسمبر کو پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفت گو میں پارٹی کا منشور بھی سنا ڈالا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کے لئے عوام، وکلا اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ سماء

Politics

SUO MOTO

party

FORMER CJP

IFTIKHAR MUHAMMAD CHAUDHARY

chief justice of pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div