عمران خان نے کسان پیکیج کو پری پول رگنگ قرار دیا

Sep 19, 2015
Imran Khan Lhr Zubair Pkg 19-09 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/Imran-Khan-Lhr-Zubair-Pkg-19-09.mp4"][/video] لاہور : عمران خان اين اے ايک سو بائيس ميں عبدالعليم خان کي بھرپور انتخابي مہم چلانے  کے ليے ميدان ميں آگئے، ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کو شکست دینے کیلئے پورا زور لگا ديں گے۔ لاہور ميں پريس کانفرنس  کرتے ہوئے تحريک انصاف کے چئيرمين نے کسان پيکيج کو پري پول رگنگ قرار ديا، ان کا کہنا تھا يہ کیساکسان پیکیج ہے جس کي آدھی سبسڈی وفاق اور آدھی صوبہ دیگا، کپتان نے الزام لگايا کہ پنجاب پوليس ان کے ووٹرز کو ڈرا رہی ہے ۔ ايس پی سی آئی اےعمرورک ن ليگ کی مہم چلارہے ہيں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو جس طريقے سے لوٹا جارہا ہے سب عوام کو بتائيں گے، نندی پور سے متعلق پوری تفصیلات اکٹھی کر رہےہیں، ایل این جی اور میٹرو کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے لائيں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ رياض کياني کي اليکشن کميشن ميں موجودگي پر اکيس جماعتوں نے اعتراض کيا، ليکن وہ اب بھي اليکشن کميشن ميں موجود ہيں۔ سماء

ECP

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

FARMER

kisan

Tabool ads will show in this div