اسلام آباد، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں میں 6.4 شدت کازلزلہ

خیبرپختونخوا اورپنجاب کے مختلف شہروں میں جھٹکے محسوس کئے گئے

اسلام آباد سمیت خیرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ویڈیو : مختلف شہروں میں زلزلے کے وقت کے مناظر 

پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 39 منٹ پر آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کا خطہ جبکہ اس کی گہرائی 210 کلو میٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسلا آباد کے علاوہ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، لاہور، اٹک، کامونکی، چنیوٹ، منڈی بہاء الدین، اوکاڑہ، میانوالی اور گوجرانوالہ کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد میں زلزلے سے عمارت ہلنے کے مناظر

خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، دیر، مردان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، کشمیر میں مظفر آباد تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

Tabool ads will show in this div