ویڈیو:ہمایوں سعیدکی بھانجی بھی’’میرے پاس تم ہو‘‘کی شیدائی

عائزہ سے ڈرامے کا اوایس ٹی سنیے

ہمایوں سعید ، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کا آن ائرڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ مقبولیت کے نئے ریکارڈزقائم کررہا ہے، بڑے تو بڑے اس ڈرامے کے مداحوں میں اب بچوں کا نام بھی شامل ہے۔

ڈرامے کے مقبول ترین کردار دانش (ہمایوں سعید ) نے اپنے انسٹا گرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی کیوٹ سی بھانجی عائزہ ڈرامے کا او ایس ٹی گا رہی ہے۔

مداحوں کیلئے یہ ویڈیو وشیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے لکھا ’’ میری بھانجی عائزہ سے ملیے، یہ بھی میرے پاس تم ہو کی مداح ہے‘‘۔

 

بھانجی کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ہمایوں نے لکھا ’’لو یو بچہ ‘‘۔

ڈرامے کی کہانی دراصل مادہ پرست عورت اورمرد کی بیوفائی پر مبنی ہے۔ مہوش (عائزہ خان ) شوہردانش (ہمایوں سعید ) اور بیٹے کو چھوڑکردولت کی لالچ میں شہوار(عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے۔

مصنف خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

Humayun saeed

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div